امریکی گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ 2023کی بہترین شخصیت قرار

لاس اینجلس(سی این پی)امریکی گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ کو ٹائم میگزین نےسال 2023 کی بہترین شخصیت قرار دے دیاگیا ہے۔ٹائم میگزین نےٹیلر سوئفٹ کوپرسن آف دی ائیرکے اعزاز سے نوازا ہے، گلوکارہ کے لیے رواں سال کامیاب ثابت ہوا۔

یاد رہے کہ ٹائم میگزین نے نو شخصیات کو شارٹ لسٹ کیا تھا۔ میگزین نے سرورق پر ٹیلر سوفٹ کی تصویر بھی شائع کی ۔انٹرویو میں ٹیلرسوئفٹ کاکہنا ہےکہ ان کیلئے خوشی اورباعث فخر ہے۔دشمنوں کو پیغام دیتےہوئےکہا کہ غیرضروری چیزیں اپنے آپ نکل جاتی ہیں۔

گلوکارہ کو پرسن آف دی ایئر کا اعزاز دینے پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ عثمان خالد بٹ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز فلسطینیوں کو ملنا چاہیے تھا۔