نئی دہلی(سی این پی)بھارتی فلم انڈسٹری کی لجینڈری اداکارہ اور کاجول کی والدہ تنوجا کو طبیعت خراب ہونے کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ ( آئی سی یو ) میں داخل کر دیا گیا ہے۔
80 سالہ اداکارہ تنوجا کو اتوار کی شام طبعیت خراب ہونے کے باعث جوہو کے ہسپتال لے جایا گیا اور وہ اب آئی سی یو میں داخل ہیں
تاہم ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہو رہی ہے اور انہیں چند دنوں میں ڈسچارج کر دیا جائے گا۔
وہ1960 اور 1970 کی دہائیوں کی ایک مقبول اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی ہندی اور بنگالی فلموں میں کام کیا جن میں ’’ بہاریں پھر بھی آئیں گی ‘‘، ’’ میری جیون ساتھی ‘‘ اور ’’ جینے کی راہ ‘‘ شامل ہیں۔
بطور چائلڈ آرٹسٹ 1950 میں ہماری بیٹی سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا جو ان کی والدہ اور تجربہ کار اسٹار شوبھنا سمرتھ کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم تھی۔