ممبئی(سی این پی) ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ ایکشن فلمیں دینے والے اسٹار اجے دیوگن نے اپنی بیٹی نیسا دیوگن کے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے حوالے سے بتا دیا۔
اجے دیوگن نے حال ہی میں فلمساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو “کافی وِد کرن” میں بطورِ مہمان شرکت کی
جہاں اُنہوں نے اپنے فلمی کیریئر سمیت اپنی بیٹی نیسا دیوگن پر ہونے والی ٹرولنگ اور اُن کے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے حوالے سے بات کی۔
انہوں نے کہا کہ میں اس چیز کو بالکل پسند نہیں کرتا کہ میڈیا (پاپرازی) مسلسل میری بیٹی نیسا کو فالو کرے
نیسا کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں کیونکہ پھر وہ ویڈیوز ٹرولنگ کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں
اجے نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کو سمجھاتا ہوں کہ سوشل میڈیا ٹرولنگ کا جواب نہیں دینا اور نہ ہی اس پر توجہ دینی ہے
اگر چند لوگ آپ کے بارے میں فضول باتیں کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ساری دنیا آپ کے بارے میں ویسا ہی سوچتی ہے۔
اجے نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہمیشہ منفی باتیں اور ٹرولنگ ہی وائرل ہوتی ہے ، اگر سوشل میڈیا پر کوئی کسی کے بارے میں اچھی باتیں لکھتا ہے تو کوئی بھی اسے پڑھنے میں دلچسپی نہیں رکھتا”۔
انہوں نے نیسا کے بالی ووڈ ڈیبیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ “فی الحال، وہ فلم انڈسٹری میں نہیں آنا چاہتی لیکن مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا”۔