اداکارہ ایمن سلیم چپکے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی

لاہور(سی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سلیم یوسف کی بیٹی اور پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن سلیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔’چپکے چپکےڈرامہ سیریل ‘ سے مقبول ہونے والی اداکارہ ایمن سلیم گزشتہ روز چپکے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشبخری سنائی گئی۔

نکاح کے بعد انسٹاگرام پر اپنے شریک حیات کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کیں جس کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ادارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے دل والے ایموجی کے ساتھ کیپشن تحریر کیا کہ ” یہ ہیں میرے ہمیشہ کے لیے، الحمداللہ “۔ایمن سلیم کے نکاح کی تقریب 22 دسمبر کو منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی جبکہ ان کے شوہر کا نام کامران ملک ہے۔