عائزہ خان ڈرامے کے سیٹ پر جلنے سے بال بال بچ گئیں

لاہور(سی این پی)اداکارہ عائزہ خان ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئیں۔سوشل میڈیا پرعائزہ خان نے ڈرامے کی شوٹنگ کے مناظر کی ویڈیو شیئر کر دی

جس میں انہیں جلتے ہوئے قالین کا ٹکڑا پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ جیسے ہی قالین پھنک کرمڑیں ان کا پاو¿ں جلتی ہوئی آگ پر پڑا جس پر وہ فورا پیچھ ہٹ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو کے ساتھ پوسٹ میں کہا کہ اداکاری آسان کام نہیں ہے۔

ڈائرکٹر کے ایکشن کہنے کے ساتھ ہیں سب کچھ بھول کر اپنا کام بہترین انداز میں کرنے کی کوشش کرتے ہیں یہ سوچے بغیر کہ کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیٹ پر کبھی کبھی اچانک جو کچھ ہوتا ہے وہ ناظرین نہیں دیکھ سکتے۔

اللہ ہماری حفاظت کرتا ہے اور میں اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے۔ آپ لوگوں کی طرف سے ملنے والی پذیرائی بھی بے مثال ہے جس پر میں سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔