شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی

لاہور (سی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راونڈر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کرلی۔

صبح شعیب ملک اور ثنا جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی کیپشن لکھا۔ پوسٹ کے کیپشن میں ‘الحمداللہ’ لکھا گیا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت لکھی

واضح رہے کہ اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی افواہیں دسمبر 2022 سے زیرگردش تھیں۔

طلاق کی خبروں کو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔

دونوں کے ہاں شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔