کینیڈا(شوبز نیوز) پاکستانی نڑاد کینیڈین کامیڈین، یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار زید علی اور اہلیہ یمنیٰ زید کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدئش ہوئی ہے۔
اپنے لاکھوں مداحوں کو خوشخبری س±نانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا ر±خ کیا جہاں ا±نہوں نے اپنے نومولود بیٹے کے ہمراہ اپنی پہلی تصویر پوسٹ کی
پوسٹ کی گئی تصویر میں وہ اسپتال میں موجود ہیں اور ا±نہوں نے بچوں کے کوٹ میں اپنے ننھے شہزادے کو لیا ہوا ہے جبکہ اس کوٹ کے اردگرد غبارے بھی بندھے ہیں۔
اپنی پوسٹ میں کہا کہ الحمدللّٰہ! اللّٰہ نے ہمیں ایک اور بیٹے سے نوازا ہے، ہم ہمارے دوسرے بیٹے ‘اذلان علی زید’ کو اس دنیا میں خوش آمدید کہتے ہیں۔