کراچی(شوبز نیوز) نئی اُبھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ انمول بلوچ نے کہا ہے کہ وہ سیدھا شادی ہی کریں گی، شادی سے پہلے کسی بھی قسم کے تعلقات قائم نہیں کریں گی
ایک انٹرویو میں انمول بلوچ نے شادی کے سوال پرکہا کہ آج کے دور میں لوگوں نے اپنے ہونے والے ہم سفر میں خوبیوں کی لمبی فہرست بنا لی ہیں، جو میرے نزدیک فضول ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لڑکیاں چاہتی ہیں کہ اُن کا شوہر امیر اور خوبصورت ہو، اُن کی ہر بات ماننے والا ہو، ہر عورت کی عزت کرنے والا ہو اور خواتین کے حقوق کے معاملے میں اُن کا ساتھ دینے والا ہو۔
اداکارہ نے کہا کہ ہر انسان کو شرائط رکھنے کا حق حاصل ہے لیکن اس قدر شرائط بھی نہ رکھیں کہ سامنے والا انسان تنگ آجائے اور آپ کا رشتہ علیحدگی پر ختم ہوجائے۔
انمول نے کہا کہ شادی سمجھوتے کا نام ہے، اس خوبصورت رشتے میں میاں بیوی دونوں کو ہی قربانیاں دینی پڑتی ہیں، دونوں کو ایک دوسرے کی سوچ اور پسند کے حساب سے اپنی شخصیت میں تبدیلی لانی پڑتی ہے۔
بلوچ نےکہا پہلے میری والدہ مجھے شادی کرنے پر زور دیتی تھیں لیکن اب وہ ایسا نہیں کرتیں کیونکہ اُنہیں معلوم ہے کہ اُن کی بیٹی سمجھدار ہوچکی ہے اور وہ اپنی زندگی کا فیصلہ بہتر کرسکتی ہے۔
فی الحال! میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن جب بھی ارادہ بنا تو میں سیدھا شادی ہی کروں گی، میں شادی سے پہلے کسی بھی مرد کے ساتھ تعلقات استوار نہیں کروں گی کیونکہ تعلقات بنانے سے جذبات کا کباڑہ ہوتا ہے۔