اسلام آباد(شوبز نیوز) پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ وہ اپنے ساتھی ٹک ٹاکر اور دیرینہ دوست عمر بٹ سے بریک اپ کے لیے تیار نہیں تھیں، لیکن والدین کی رضا مندی سے یہ فیصلہ کیا۔
حال ہی میں جنت مرزا نے معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے بارے میں بھی بات چیت کی۔
میزبان نے جنت مرزا سے عمر بٹ کے ساتھ بریک اپ کے بارے میں سوال کیا، جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ بریک اپ کے لیے تیار نہیں تھیں کیونکہ یہ ان کے لیے بہت مشکل تھا، لیکن انہیں اس بات کی خوشی تھی کہ یہ رشتہ نکاح سے پہلے ہی ختم ہوگیا۔
جنت مرزا نے مزید کہا کہ ان کی برداشت اب ختم ہو چکی ہے؛ اگر کوئی ان کے ساتھ برا سلوک کرتا ہے تو ان کی زندگی میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر نکاح کے بعد علیحدگی ہوتی تو وہ بہت زیادہ تکلیف دہ لمحہ ہوتا، کیونکہ نکاح کے بعد طلاق ہی ایک آپشن ہوتا ہے۔
جنت مرزا نے وضاحت کی کہ ان کی عمر بٹ سے منگنی نہیں ہوئی تھی، بلکہ بات چیت کی سطح پر بات تھی۔ انہیں محسوس ہوا کہ وہ ان کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتیں، اسی لیے والدین کی رضا مندی سے یہ رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بریک اپ کا فیصلہ کرنے میں انہیں دو سال لگے؛ بہت سی چیزیں برداشت کرنے کے بعد، انہوں نے سوچا کہ کیا وہ ساری زندگی ایسے برداشت کر سکتی ہیں، لہذا رشتہ ختم کرنا ہی بہتر فیصلہ تھا۔
شادی کے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جنت مرزا نے کہا کہ وہ اب اپنے والدین کی رضا مندی سے شادی کریں گی کیونکہ ماضی میں انہیں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسی لیے، ان کی ترجیح اب ارینج میرج ہے۔
جنت مرزا نے مزید کہا کہ پہلے وہ چیزوں کو برداشت کرتی تھیں اور لوگوں کو بار بار موقع دیتی تھیں، لیکن اب وہ بڑی ہو چکی ہیں اور دوسرا موقع دینے کی قائل نہیں ہیں۔