دیپیکا پڈوکونہ کے ہاں بیٹا یا بیٹی!!گفٹ ہیمپرز کمپنی نے بھانڈا پھوڑ دیا

ممبئی۔ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ نے اپنے پہلے بچے کی آمد کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنے پہلے بچے کا استقبال اگلے ماہ ستمبر میں کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے خریداری بھی شروع کر دی ہے۔

دیپیکا اور رنویر نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش سے قبل اپنے خاندان اور قریبی دوستوں کے لیے کچھ گفٹ ہیمپرز تیار کروائے ہیں۔

اس مشہور جوڑے نے تحائف تیار کرنے اور پیک کرنے کے لیے جس کمپنی کا انتخاب کیا ہے، اس نے دیپیکا کے ہونے والے بچے کی جنس کے بارے میں ایک واضح اشارہ دیا ہے۔

اس کمپنی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر تیار شدہ تحائف کی تصویر شیئر کی، جس میں تحائف کو خاکی کور اور نیلے رنگ کی ربن کے ساتھ پیک کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں، ڈبوں پر نیلے اور سفید رنگ کے ستارے، مچھلیاں اور گول دائروں کے سیرامک بھی لٹکائے گئے تھے۔