شادی سے قبل شوہر کو بھائی سمجھتی اوران کیلئے دلہن تلاش کرتی رہی ،صبور علی

شادی سے قبل شوہر کو بھائی سمجھتی اوران کیلئے دلہن تلاش کرتی رہی ،صبور علی

کراچی۔ پاکستان کی مشہور ٹی وی اداکارہ صبور علی نے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ شادی سے پہلے اپنے شوہر علی انصاری کو بھائی کی طرح سمجھتی تھیں اور ان کے لیے رشتہ بھی تلاش کر رہی تھیں۔

صبور علی کا ایک پرانا انٹرویو اس وقت سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر علی انصاری کے بارے میں کچھ حیران کن باتیں شیئر کی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ چونکہ مریم انصاری میری قریبی دوست ہیں، اس لیے میں ان کے بھائی علی انصاری کو بھی اپنا بھائی سمجھتی تھی کیونکہ ہمارے ہاں دوستوں کے بھائیوں کو بھی اپنے بھائی کی طرح سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ علی انصاری سے شادی سے پہلے، میں نے اپنی دوست اور علی کی بہن مریم انصاری کو چند لڑکیوں کے رشتہ تجویز کیے تھے اور علی کے لیے بھی کچھ لڑکیوں کے نام پیش کیے تھے۔

صبور علی نے کہا کہ جب بھی میں مریم کو علی کے لیے رشتہ بتاتی تھی تو وہ مجھے کہتی تھی کہ تم علی سے شادی کیوں نہیں کر لیتی؟، تو میں یہی جواب دیتی تھی کہ میں علی کو بھائی کی طرح دیکھتی ہوں، میں کیسے شادی کر سکتی ہوں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہم علی کے ساتھ اپنے کیریئر اور دیگر مسائل پر بات چیت کرتے تھے اور ہماری دوستی بہت اچھی تھی، لیکن مجھے اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ ہماری دوستی ایک خوبصورت ازدواجی رشتہ میں تبدیل ہو جائے گی۔