یوٹیوب پر اپنا نام تلاش کرنے پر عائزہ خان ہنسنے سے نہ رک سکیں

کراچی۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عائزہ خان نے یوٹیوب پر اپنا نام تلاش کر کے حیرت اور خوشی کا اظہار کیا، اور ساتھ ہی قہقہے بھی لگائے۔

عائزہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں یوٹیوب ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس پر درج تھا کہ دانش تیمور نے ناراض عائزہ خان کو منانے کے لیے لندن لے جا دیا۔

اداکارہ نے اس اسکرین شاٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے یوٹیوب پر اپنا نام تلاش کیا، تو مجھے مداحوں کی جانب سے تخلیق کردہ ایک ڈرامہ مل گیا۔

انہوں نے دانش تیمور سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کیا واقعی ایسا ہوا ہے؟ اگر ایسا ہے تو میں آپ سے ناراض ہوں، اور اب آپ مجھے منانے کے لیے تعطیلات پر لے جائیں۔

عائزہ خان نے مداحوں کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو پر زور دار قہقہے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور حال ہی میں اپنے بچوں کے ساتھ برطانیہ میں چھٹیاں گزارنے گئے تھے، اور اس جوڑے نے اپنی تعطیلات کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

عائزہ خان اور دانش تیمور 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، اور ان کے دو بچے ہیں، ایک بیٹی اور ایک بیٹا۔