اداکارہ نورکے ہاں بیٹے کی پیدائش،مداحوں کو خوشخبری سنا دی

لاہور۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ مریم نور کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

مریم نور نے خوشخبری کا اعلان کرنے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا سہارا لیا، جہاں انہوں نے اپنے ‘پریگنسی فوٹو شوٹ’ کی تصاویر شیئر کیں۔

ان تصاویر میں مریم نور خوشگوار انداز میں باغ میں بیٹھی نظر آ رہی ہیں، اور انہوں نے اپنے چھوٹے شہزادے کے کپڑوں کی جھلک بھی دکھائی۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے باغ میں سب سے قیمتی اور خوبصورت پھول کھل گیا ہے، میں نے اور میرے شوہر نے سب کی دعاوں کے ساتھ اپنے بیٹے کا خیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اپنے بیٹے کا نام نائل اسماعیل رکھا ہے۔

مریم نور نے کہا کہ میں اس خاص نعمت کے لیے اللہ کا جتنا شکر ادا کروں، کم ہے، اور دعا ہے کہ ہمیں اپنی دعاوں میں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ‘زندگی ایک پہیلی’ اور ‘دل پر زخم کھائے ہیں’ میں عمدہ پرفارمنس دینے والی مریم نور نے 2022 میں اسماعیل بٹ کے ساتھ شادی کی تھی۔