اداکار فردوس جمال نے سپر سٹار ماہرہ خان کو بوڑھی عورت قرار دیدیا

اداکار فردوس جمال نے سپر سٹار ماہرہ خان کو بوڑھی عورت قرار دیدیا

کراچی: پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے بزرگ اداکار فردوس جمال نے ایک بار پھر سُپر اسٹار ماہرہ خان کی خوبصورتی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں بوڑھی عورت قرار دے دیا۔

ایک پروگرام میں فردوس جمال نے میں آج بھی اپنے بیان پر قائم ہوں، میں نے ماہرہ خان کی عمر کی حقیقت بیان کی تھی اور ان کی اصل عمر کے مطابق وہ بوڑھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر لوگوں کو ماہرہ خان بظاہر خوبصورت لگتی ہیں تو یہ میری ذاتی رائے پر اثر انداز نہیں ہوتا، ہر شخص اپنے نقطہ نظر سے دیکھتا ہے اور میری نظر میں وہ خوبصورت نہیں ہیں۔

میزبان نے سینیئر اداکار سے کہا کہ پاکستان کے 90 فیصد لوگ ماہرہ خان کو خوبصورت مانتے ہیں، جس پر فردوس جمال نے جواب دیا کہ اگر 90 فیصد لوگ پاگل ہیں تو یہ میری ذاتی غلطی نہیں، کیا میں بھی ان کی طرح پاگل ہو جاؤں؟

انہوں نے کہا کہ میں ایلزبیتھ ٹیلر جیسی اداکاراؤں کی اداکاری کا موازنہ کر کے اپنی رائے قائم کرتا ہوں اور ہر شخص کا اپنا زاویہ ہوتا ہے، اداکاری اور خوبصورتی کے بارے میں میری اپنی رائے ہے۔

فردوس جمال نے مزید کہا کہ میں اپنی خوبصورتی سے متعلق بیان پر پہلے بھی قائم تھا، آج بھی قائم ہوں اور ہمیشہ قائم رہوں گا۔

فردوس جمال نے ماہرہ خان کی عمر کے حوالے سے کہا تھا کہ ان کی عمر بڑھ گئی ہے اور اس عمر میں ہیروئنیں نہیں ہوتیں، بلکہ ماں کے کردار ادا کیے جاتے ہیں۔