اداکارہ ریما خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش؟؟؟؟

اداکارہ ریما خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش؟؟؟؟

لاہور: ماضی کی مشہور فلم اسٹار ریما خان نے اپنے نومولود بچے کی تصاویر شیئر کی ہیں جو کہ معمہ بن گئی ہیں۔

ریما خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کے ساتھ ان کے شوہر بھی موجود ہیں، اور جوڑے نے نومولود بچے کو بھی گود میں اٹھایا ہوا ہے۔

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ماں بننا زندگی کے بارے میں کسی بھی شخص کی سوچ کو تبدیل کر سکتا ہے، اور ماں بننے کے بعد زندگی صبر اور بے پناہ محبت کا عمیق احساس فراہم کرتی ہے۔

تصویر کے ساتھ پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ بچہ ریما خان کا ہے یا کسی اور کا، لیکن اس تصویر نے ان کے مداحوں کو کنفیوژن میں ڈال دیا ہے۔

جہاں کچھ مداحوں نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہ بچہ ریما خان کا ہے، وہیں کچھ مداحوں نے تخمینہ لگاتے ہوئے اداکارہ کو دوبارہ ماں بننے کی مبارکباد دی۔

سوشل میڈیا صارفین نے یہ سوال بھی کیا کہ آیا اداکارہ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے یا تیسرے بچے کی؟

ریما خان اور بچے کی تصویر مختلف سوشل میڈیا پیجز پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اور اس پر قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ اداکارہ کے ہاں ممکنہ طور پر دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ریما خان نے 2011 میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2015 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

ریما خان شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے دور ہیں لیکن سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں۔