کراچی: اداکارہ سعدیہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی کا جوڑا تیاری کے دوران آگ لگنے کی وجہ سے جل گیا تھا۔نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ امام نے بتایا کہ وہ بوتیک کا کام کرتی تھیں اور ان کے شادی کے جوڑے پر کام جاری تھا کہ اچانک شاٹ سرکٹ کی وجہ سے پورا کارخانہ جل گیا، جس میں ان کا شادی کا جوڑا بھی شامل تھا۔اداکارہ نے کہا کہ انہیں شادی کے جوڑے کے جلنے کا بہت دکھ ہوا کیونکہ وہ ان کی والدہ کے پسندیدہ رنگ کا تھا۔ سعدیہ امام نے ایک کسٹمر کو ویسا ہی جوڑا بنوا دیا جو اس نے اپنی شادی پر پہننا تھا۔ جب انہوں نے کسٹمر سے جوڑے کی تصویر مانگی، تو کسٹمر نے فراخدلی سے پیشکش کی کہ آپ میرا جوڑا پہن لیں کیونکہ میری شادی کی تاریخ آپ کے بعد ہے۔ سعدیہ امام نے کسٹمر کے اس خیرسگالی کے اقدام کا دل سے شکریہ ادا کیا۔سعدیہ امام نے مزید کہا کہ اپنی شادی کے دن انہوں نے اس لڑکی کا جوڑا پہنا، اور بعد میں اس کے لیے نیا جوڑا تیار کروا دیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">