ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ڈانسر ملائکہ اروڑا کے والد نے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق، انیل اروڑا نے 11 ستمبر کو بدھ کی صبح ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ کی چھت سے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر عمارت کو گھیر لیا ہے اور تاحال خودکشی کی ممکنہ وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ حکام کے مطابق، جب انیل اروڑا نے یہ قدم اٹھایا، تو ملائکہ اروڑا گھر پر موجود نہیں تھیں۔ خودکشی کی اطلاع ملتے ہی ملائکہ اروڑا کے دیگر اہل خانہ اور سابق شوہر ارباز خان ان کے والد کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے، جبکہ ملائکہ اروڑا بھی پونے سے اپنے والد کے گھر پہنچ چکی ہیں۔ قابلِ ذکر ہے کہ ملائکہ اروڑا کے والد پنجاب سے تعلق رکھتے تھے اور بھارتی مرچنٹ نیوی میں خدمات انجام دے چکے تھے۔ ملائکہ اروڑا کے والدین کی علیحدگی اس وقت ہوئی تھی جب وہ محض 11 سال کی تھیں، جس کے بعد وہ اور ان کی چھوٹی بہن امریتا راؤ اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر ہو گئیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">