بیٹی کو ہر وقت ساتھ رکھنےکی وجہ بتادی

ابوظہبی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے نے وضاحت کی ہے کہ وہ اپنی بیٹی آرادھیا بچن کو ہر جگہ کیوں ساتھ لے جاتی ہیں۔حال ہی میں ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کے دوران، جب ایشوریا آرادھیا کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر آئیں تو ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وہ اپنی بیٹی کو ہمیشہ کیوں ساتھ رکھتی ہیں۔ اس پر ایشوریا نے جواب دیا، “کیونکہ آرادھیا میری بیٹی ہے۔ جہاں بھی میں جاؤں گی، یہ میرے ساتھ رہے گی۔ایک ہفتہ قبل بھی، آرادھیا بچن نے پیرس فیشن ویک میں ایشوریا کے ساتھ شرکت کی تھی، اور وہ ہمیشہ اپنی ماں کے ساتھ مختلف شوبز اور نجی تقریبات میں نظر آتی ہیں۔ اگرچہ کچھ لوگوں نے آرادھیا کو کم عمری سے ہی گلیمرس تقریبات میں لے جانے پر ایشوریا کی تنقید کی، لیکن اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے سوالات کیے کہ آرادھیا پڑھائی کب کرتی ہیں جب وہ ہمیشہ اپنی ماں کے ساتھ بیرون ملک ہوتی ہیں۔