بالی ووڈ اداکارہ نے بوس و کنار کا سین دانستہ 37 بار ری ٹیک کروایا

نئی دہلی ۔بالی ووڈ اداکار کارتک آریان نے ایک انٹرویو میں یہ الزام عائد کیا ہے کہ ان کی ساتھی اداکارہ نے بوس و کنار کے سین میں جان بوجھ کر غلطیاں کیں تاکہ سین دوبارہ شوٹ کیا جا سکے۔

کارتک آریان، جو اب بالی ووڈ کے کامیاب اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور فلم سازوں کی پسندیدہ شخصیت بن چکے ہیں، نے اپنے کیریئر کی ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے ایک دلچسپ انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک فلم میں ان کی ساتھی اداکارہ نے بوس و کنار کے سین کو 37 مرتبہ ری ٹیک کروایا، تب جا کر وہ سین فائنل ہوا۔

کارتک آریان کے مطابق، یہ واقعہ سبھاش گھئی کی فلم ’’کانچی‘‘ کے دوران پیش آیا، جو 2014 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں رشی کپور اور متھن چکرورتی جیسے سینئر اداکار بھی شامل تھے۔ کارتک آریان کے مطابق، فلم میں ان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ مشٹی چکرورتی کے ساتھ بوس و کنار کا ایک سین تھا، جسے 37 بار ری ٹیک کرنے کے بعد ’’اوکے‘‘ کیا گیا۔

کارتک آریان نے دعویٰ کیا کہ اس سین کے شوٹ کے دوران مشٹی چکرورتی نے جان بوجھ کر غلطیاں کیں تاکہ سین کو دوبارہ شوٹ کیا جائے۔ یوں تین درجن سے زائد ری ٹیک کے بعد، بوس و کنار کا یہ سین فائنل ہوا۔