لاہور۔پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ ماورہ حسین کو پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے نئے سال کی مبارک باد دی ہے، جس پر اداکارہ نے اپنی بے پناہ خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ماورہ حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ سال خاص ہو گیا۔‘‘
شیئر کی گئی انسٹاگرام اسٹوری کے اسکرین شاٹ میں دکھایا گیا ہے کہ ماورہ نے اپنی پوسٹ میں کرسٹیانو رونالڈو کو ٹیگ کیا ہے۔
اداکارہ کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق، مشہور فٹبالر نے انہیں براہ راست نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے پیغام بھیجا۔