پیا گھر سدھارنے کی تیاریاں، نیلم منیر کی مایوں کی تصاویر وائرل

لاہور۔نیلم منیر، پاکستان کی مشہور ٹیلی ویژن اور فلمی اداکارہ، جن کے انسٹاگرام پر 7.7 ملین سے زائد فالوورز ہیں، نے اپنی شادی کی تقریبات کا آغاز کر دیا ہے۔ نیلم کے مشہور ڈراموں میں “قید تنہائی”, “اشک”, “قیامت”, “کہیں دیپ جلے”, اور “دل موم کا دیا” شامل ہیں، جبکہ ان کی کامیاب فلموں میں “رانگ نمبر” اور “چکر” نمایاں ہیں۔

اداکارہ نے اپنی مایوں کی تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں، جن میں وہ زرد رنگ کے خوبصورت لباس میں نظر آ رہی ہیں۔ یہ لباس معروف ڈیزائنر حارث شکیل نے تیار کیا، جس پر سنہری کام کیا گیا ہے۔ ایک تصویر میں نیلم کو اپنی والدہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مداحوں کی جانب سے نیلم کی مایوں کی تصاویر کو بہت پذیرائی مل رہی ہے، اور ان کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

یاد رہے: پچھلے سال نومبر میں خبریں آئیں تھیں کہ نیلم منیر دسمبر 2024 کے اختتام تک شادی کر لیں گی۔ تاہم، ایک پوڈکاسٹ میں انہوں نے اس خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ فی الحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔