نیلم منیر نے مایوں کے بعد نکاح کی تصاویر جاری کردیں

لاہور۔پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نیلم منیر نے اپنی شادی کی تقریبات کا آغاز کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی نکاح کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ نیلم منیر نے اپنے نکاح کی تصاویر 3 جنوری کو شیئر کیں، جس میں وہ عرب لباس میں ملبوس شخص کے ساتھ رومانوی فوٹو شوٹ کروا رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی نئی زندگی کی شروعات پر اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ تاہم، نیلم نے نکاح اور شادی کی دیگر تفصیلات کے بارے میں کوئی مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔

نیلم منیر نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور پھر پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل “تھوڑا سا آسمان” میں ڈیبیو کیا۔ ان کے مشہور ڈراموں میں “میرے صبح کا ستارہ”، “قیدِ تنہائی”، “شہرِ دل کے دروازے”، “آنکھ مچولی”، اور “جل پری” شامل ہیں۔ انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز فلم “چُھپن چھپائی” سے کیا تھا اور مختلف ٹیلی فلمز میں بھی کام کیا ہے۔