نیلم منیر کے نکاح کے لباس کی قیمت آپ کو حیران کر دے گی

دبئٹپاکستانی اداکارہ نیلم منیر، اپنی خوبصورتی اور غیر معمولی صلاحیتوں کے باعث شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ بطور چائلڈ اسٹار کیریئر شروع کرنے والی نیلم آج ڈراموں اور فلموں کی صفِ اول کی اسٹارز میں شامل ہیں۔

حال ہی میں نیلم نے اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے، جب انہوں نے دبئی میں مقیم ایک بزنس مین سے شادی کی۔ اس موقع پر نیلم نے اپنی روایتی مایوں اور نکاح کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، جنہیں خوب پذیرائی ملی۔

نیلم نے اپنے نکاح میں سفید رنگ کا دلکش عروسی لباس پہنا، جس میں وہ کسی دیومالائی کہانی کی پری لگ رہی تھیں۔ خاص بات یہ ہے کہ نیلم نے اپنے نکاح کے لیے Baroque کا ایک خوبصورت اور سادہ لباس منتخب کیا، جس کی قیمت صرف 29,900 پاکستانی روپے ہے۔
یہ لباس ان دنوں کے روایتی مہنگے برائیڈل ملبوسات کے مقابلے میں ایک خوشگوار تبدیلی ثابت ہوا، کیونکہ آج کل مشہور شخصیات اپنی شادیوں پر لاکھوں روپے کے عروسی لباس کا انتخاب کرتی ہیں۔ نیلم نے ایک ایسا لباس پہن کر مثال قائم کی جو خوبصورتی اور سادگی دونوں کو یکجا کرتا ہے اور ہر کسی کی پہنچ میں ہے۔

اپنے نکاح کے روز نیلم منیر کی چمک دمک اور مسکراہٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ یہ بات ثابت ہوگئی کہ خوبصورتی کا تعلق مہنگے ملبوسات سے نہیں بلکہ شخصیت اور اعتماد سے ہے۔
نیلم منیر نے اپنی تصاویر کے ذریعے یہ پیغام دیا کہ خوبصورتی سادگی میں بھی ہو سکتی ہے، اور ہر لڑکی اپنی شادی پر کسی خوابوں کی دلہن کی طرح لگ سکتی ہے، چاہے بجٹ محدود ہی کیوں نہ ہو۔