ممبئی۔اسلام کی خاطر بالی ووڈ انڈسٹری کو چھوڑنے والی سابق اداکارہ ثنا خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، بالی ووڈ کو خیر باد کہنے اور مفتی انس سے شادی کرنے والی معروف بھارتی شخصیت ثنا خان کو اللہ نے دوسرے بیٹے سے نوازا ہے۔
ثنا خان کے پہلے بیٹے کی پیدائش تین سال قبل ہوئی تھی، جس کا نام انہوں نے طارق جمیل رکھا تھا۔
کچھ دیر قبل ثنا خان نے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور لکھا، “اللہ تعالیٰ نے ہر چیز مقدر میں لکھی ہے، وقت آتے ہی اللہ اس کو عطا کرتا ہے اور جب عطا کرتا ہے تو جھولیاں خوشیوں سے بھر دیتا ہے۔”
ثنا خان کی اس خوشی پر ان کے چاہنے والوں نے انہیں مبارکباد دی اور نومولود سمیت ان کے اہل خانہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔