لاس اینجلس۔امریکا کے مشہور ٹک ٹاک اسٹار کرس او ڈونل سر پر گولی لگنے کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق، امریکا کے مشہور ٹک ٹاک اسٹار کے سوشل میڈیا پر 8 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں اور وہ فٹنس انفلوئنسر کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔
میری کوپا میڈیکل اگزامنر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان کی موت سر پر گولی لگنے سے ہوئی۔
اس سے پہلے، غزہ کی مشکلات دنیا کو دکھانے والے 19 سالہ معروف فلسطینی ٹک ٹاکر محمد حلیمے اسرائیلی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں شہید ہو گئے تھے۔
محمد حلیمے اپنی ویڈیوز کے ذریعے غزہ کے پناہ گزین کیمپوں میں فلسطینیوں کی حالتِ زار دنیا تک پہنچانے کا کام کرتے تھے۔
محمد حلیمے کی شہادت اس وقت ہوئی جب اسرائیلی فورسز نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ اس وقت محمد اپنے دوست طلال مراد کے ساتھ ایک خیمے میں قائم انٹرنیٹ کیفے میں موجود تھے اور دونوں سیلفی لے رہے تھے، جسے بعد میں محمد نے ’بالآخر ملاقات ہوگئی‘ کے کیپشن کے ساتھ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔