اداکارہ یمنیٰ زیدی کی قطر کے صحرا میں موج مستیاں

دوحا۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ یمنیٰ زیدی ان دنوں قطر میں اپنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر انہوں نے اپنی سیروتفریح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جنہیں مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

تفصیلات کے مطابق، یمنیٰ زیدی ان اداکاراؤں میں شامل ہیں جو اپنے ہر پراجیکٹ کو کامیاب بناتی ہیں۔ مشہور ڈرامے “تیرے بن”، “پری زاد”، “صنفِ آہن” اور “یہ رہا دل” میں ان کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیے۔ یمنیٰ زیدی نے نہ صرف ڈرامہ انڈسٹری بلکہ فلمی میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

قطر میں موجودگی کے دوران، یمنیٰ زیدی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ صحرائی مناظر کے درمیان روایتی عربی لباس میں ملبوس نظر آئیں۔ ویڈیو میں انہوں نے عرب ثقافت کو اپناتے ہوئے کفیہ پہنا ہوا تھا۔ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا: “غروبِ آفتاب، صحرا، میں اور قطر۔”

مداحوں کی جانب سے یمنیٰ زیدی کی تصاویر اور ویڈیوز پر خوب تبصرے کیے جا رہے ہیں، جہاں ان کے اسٹائل اور خوبصورتی کو سراہا جا رہا ہے۔ لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی یہ اداکارہ اپنی جاندار اداکاری اور دلکش شخصیت کی بدولت ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں۔