اداکارہ سوارا بھاسکر کا X )ٹویٹر) اکاؤنٹ ہیک

بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹویٹر) کے ہیک ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، ریپبلک ڈے کے موقع پر ان کے اکاؤنٹ سے ذاتی تصاویر اور پیغامات شیئر کیے گئے، جس کے بعد اکاؤنٹ بند کر دیا گیا۔ اس غیر متوقع اقدام پر اداکارہ نے فوری سوالات اٹھائے۔

سوارا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر X کی جانب سے موصول ہونے والے ای میل نوٹیفیکیشنز کے اسکرین شاٹس شیئر کیے، جن میں بتایا گیا کہ ان کے اکاؤنٹ سے کسی نامعلوم فرد کو ڈیلیگیشن انوائٹ بھیجی گئی، جو بعد میں قبول کر لی گئی۔

اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا: “میرے X اکاؤنٹ کو ہیک کر لیا گیا ہے!”

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ 30 جنوری کو انہیں ایک نوٹیفیکیشن موصول ہوا، جس میں بتایا گیا کہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے الزامات کے باعث ان کا اکاؤنٹ لاک کر دیا گیا ہے۔ تاہم، پاس ورڈ تبدیل کرنے کی کوشش کے باوجود وہ دوبارہ رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔

اگلے ہی دن، انہیں ایک اور ای میل موصول ہوئی، جس میں کہا گیا کہ ان کے اکاؤنٹ کی دو فیکٹر آتھینٹیکیشن (2FA) بھی غیر فعال کر دی گئی ہے۔