مس ورلڈ 2021 کا ٹائٹل پولینڈ کی حسینہ کیرولینا بیلا وِسکا(Karolina Bielawska) نے جیت لیا۔
رپورٹس کے مطابق 70 ویں مس ورلڈ مقابلے کا میلہ کیریبیئن جزیرے پورٹو ریکو کے دارالحکومت سان یوان میں منعقد ہوا جس میں 98 ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی۔
فائنل مقابلے میں دوسرے نمبر پر امریکی حسینہ شری سینی رہیں جبکہ تیسرا نمبر ایوری کوسٹ کا رہا۔
مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد پولش حسینہ کا کہنا تھا کہ’جب میں نے اپنا نام سنا تو میں حیران رہ گئی،میں اب بھی اس پر یقین نہیں کر سکتی’۔
واضح رہے کہ مس ورلڈ 2021 مقابلے کا پروگرام کورونا کے باعث گزشتہ سال دسمبر میں عارضی طور پر ملتوی کردیا گیا تھا۔