پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے آسکر میں تاریخ رقم کردی، رض احمد لائیو ایکشن شارٹ فلم کی کیٹیگری میں آسکر جیتنے والے پہلے مسلمان بن گئے۔
رض احمد کو بہترین لائیو ایکشن شارٹ فلم کی کیٹیگری میں نامزد ’دی لانگ گڈ بائی‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
پچھلے سال بہترین اداکار کی نامزدگی کے بعد یہ رض احمد کا پہلا اکیڈمی ایوارڈ ہے۔
39 سالہ اداکار رض احمد جن کا پورا نام رضوان احمد ہے، ان کا تعلق ایک پاکستانی نژاد برطانوی خاندان سے ہے جو لندن میں پیدا ہوئے۔
انہیں اپنی لمیٹڈ سیریز ’دی نائٹ آف‘ کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
ایمی ایوارڈ کے میلے میں رضوان احمد کو بہترین اداکار کا ایوارڈ کرائم ڈرامہ سیریز ’دا نائٹ آف‘ میں غیر معمولی اداکاری پرملا تھا۔
انہوں نے اس ڈرامے میں پاکستانی طالب علم کا کردار ادا کیا تھا۔