کراچی (شوز رپورٹر ) پولیس نے کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے الیکٹرونکس گیجٹس کھول لیے ، کراچی فیز 6 کے فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغرکےکیس میں تحقیقات مزید آگے بڑھی ہیں، پولیس نے ادکارہ کے استعمال میں رہنے والےگیجٹس حاصل کرکے کھول لیے ہیں ، پولیس کے مطابق حمیرا کے پاس 3 موبائل فونز، ایک ٹیبلٹ اور ایک لیپ ٹاپ تھا جس کے پاسورڈز ان کی ڈائری میں درج تھے، جس کی مدد سے پولیس نے ان گیجٹس کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق 2 افراد کے بیانات بھی قلمبندکرلیےگئے ہیں جب کہ مزید 2 افرادکو طلب کیا گیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ جِم اور بیوٹیشن کے پاس جاتی تھیں، تحقیقات آگے بڑھانے میں ادکارہ کے جِم ٹرینر سمیت دیگر افراد سے بھی مدد لی جائےگی ، پولیس حکام نے مزید بتایا کہ اداکارہ کا چند لوگوں سے رابطہ رہاہے جب کہ ادکارہ کی بینک اکاؤنٹس کی بھی جانچ پرتال کی جارہی ہے.