کراچی (شوبز رپورٹر ) اداکارہ حمیرا اصغر کی بیرون ملک جانے کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔تفصیلات کےمطابق کیپیٹل نیوز پوایئنٹ نے اداکارہ کی بیرون ملک جانے کی تفصیلات حاصل کر لیں۔ حمیرا اصغر نے آخری دفعہ متحدہ عرب امارات کا سفر کیا۔وہ 8مئی 2023 کو آخری دفعہ دبئی گئیں اور 13 مئی 2023 کو دبئی سے ای کے 602 سے واپس کراچی پہنچی۔متوفیہ 23 جنوری 2023 کو فلائٹ ایف زید 33 سے بیرون ملک گئی اور یکم فروری واپس کراچی پہنچی۔اداکارہ حمیرا نے 29 اکتوبر2021 کو مسقط کا بھی سفر کیا اور 4 نومبر 2021 کو واپس کراچی ایئرپورٹ پہنچی ، کراچی پولیس نے ایف آئی اے کو اداکارہ کے بیرون ملک جانے کی تفصیلات کیلئے خط بھی لکھا ہے۔
