اداکارہ حفصہ بٹ کیساتھ ہراسانی کا واقعہ، ڈائریکٹر نے اخلاقیات کی حدیں پار کردیں

کراچی (شوبز رپورٹر )اداکارہ اور ماڈل حفصہ بٹ نے ایک حیران کن اور افسوسناک واقعے کا انکشاف کیا ہےجس میں انہوں نے ایک معروف ڈائریکٹر پر کاسٹنگ کے دوران جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے پوڈ کاسٹ میں میزبان عدنان فیصل سے بات چیت کرتے ہوئے حفصہ بٹ نے بتایا کہ ڈائریکٹر نے تمام اخلاقی اور پیشہ ورانہ حدود کو پامال کرتے ہوئے انہیں کہا’ تمہیں میرے بستر پر ہونا چاہیے‘ میزبان عدنان فیصل نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ اس انڈسٹری میں آئی ہیں توکوئی ایسا میسج نہیں آیا کہ یہ کام کرنا ہے تو ایسا ہوگا؟ اداکارہ نے جواب دیتے ہوئےکہا ایسی چیزیں ہوتی ہیں، شروع میں جب اس فیلڈ میں آئی تھی تو میرے ساتھ ایسا ہوا تھا، مجھے پراجیکٹ سے متعلق میسجر آیا، سکرپٹ بھی پڑھ لیا اور معاوضہ بھی ڈن ہوگیا۔

اداکارہ نے معروف ڈائریکٹر کا نام لئے بغیر بتایا کہ مجھے وائس نوٹ آیا کہ ’ تین بہنوں کی کہانی ہے‘ یہ ٹائٹل ہے، سب کچھ ’اوکے‘ ہوگیا وائس نوٹ میں سوال کیا گیا کہ آپ نے کبھی پہلے ٹائٹل کیا؟ میں نے کہا نہیں یہ پہلا ہے، پھر ڈائریکٹر کا میسجر آیا مجھے پرموٹ کرنا چاہیے اُسے جو لڑکی مجھے بھی فائدہ دے اداکارہ حفصہ بٹ نے بتایا کہ مجھے اس وقت میسجر کی سمجھ نہیں آئی، ایسی توقع ہی نہیں تھی، میں نےڈائریکٹر سے پوچھا کیا مطلب ’بینیفٹ ‘ کیسا؟ مجھے کہا کہ ’ تمہیں میرے بستر پر ہونا چاہیے‘۔اور کام تو پھر بہت ہے۔ مجھے ایک دھچکا لگا اور میں نے اُس شخص کا نمبر بلاک کردیا!حفصہ بٹ نے کہا کہ وہ اس طرح کے رویے کو ہرگز برداشت نہیں کریں گی اور اپنے حق کے لیے آواز بلند کرتی رہیں گی۔انہوں نے بتایا کہ اس بیان کو منظرِ عام پر لانے کا مقصد صرف ذاتی تحفظ نہیں بلکہ ان تمام خواتین کے لیے آواز اٹھانا ہے جو خاموشی سے اس طرح کے رویوں کا سامنا کرتی ہیں۔

یہ انکشاف سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا ہے جہاں صارفین نے حفصہ بٹ کی بہادری کو سراہا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انڈسٹری میں موجود ایسے افراد کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے، عوامی حلقے اور شوبز شخصیات نے بھی اس معاملے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔