لڑکیاں اپنی تصاویر اور ویڈیوز لڑکوں کو ہرگز نہ دیں، مشی خان

لاہور (شوبز رپورٹر) نامور اداکارہ مشی خان نے لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ اُن کو منگنی اور نکاح ہونے کے باوجود بھی اپنی تصویریں اور ویڈیوز لڑکوں کو نہیں دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اکثر لڑکے تصاویر اور ویڈیوز ملنے کے بعد بدل جاتے ہیں اور لڑکیوں کو بلیک میل کرکے اُن سے پیسے مانگتے ہیں۔ مشی خان نے کہا کہ لڑکوں پر اندھا اعتماد کرنے والی لڑکیاں پہلے اُن کو تصاویر اور ویڈیوز دے دیتی ہیں اور جب وہ اُن کو بلیک میل کرتے ہیں تو دل برداشتہ ہو کر خود کشی کر لیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیار محبت کرنا بری بات نہیں لیکن ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔ اور لڑکیوں کو نہ خود اُس حد کو پار کرنا چاہیے اور نہ دوسرے کو ایسا کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔