عدالت کاماڈل واداکارہ حمیرااصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کاحکم

لاہور (شوبز رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کراچی نے ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا تفصیلات کے مطابق اداکارہ حمیرا اصغر کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بیانات ریکارڈ کر کے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا درخواست گزار کےوکیل عبدالاحد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ حمیرا اصغر کی موت کا وقت جو پولیس کی جانب سے دیا گیا ہے اس کے بعد بھی ان کا موبائل فون آن تھا، وہ مختلف نمبروں سے کال نہیں اٹھا رہی تھیں، ایک میک اپ آرٹسٹ کی جانب سے بھی یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ رابطہ کرنے کی کوشش کی اور ان کے واٹس ایپ پر لگی تصویر بھی ہٹائی گئی ،نمبر بند کر دیا گیا ۔ عدالت نے کہا کہ دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد یہ قابل دست اندازی جرم بنتا ہے ۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ حمیر اصغر کی موت 7 اکتوبر کو ریکارڈ ہوئی، فون فروری 2025 تک استعمال ہوتا رہا ۔ وکیل کا کہناتھا کہ لاش پر ملنے والے شواہد قتل کی جانب اشارہ کرتے ہیں لیکن پولیس اسے خودکشی ڈکلیئر کرنا چاہتی ہے ، معاملے کی مزید تفتیش کی جائے .