امریکہ( ماینٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور نیشنل فٹبال لیگ (NFL) کے معروف کھلاڑی ٹریوس کیلسی نے باضابطہ طور پر منگنی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان دونوں نے ایک ہی وقت میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کیا ، دونوں کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں ایک دلچسپ کیپشن بھی دیا گیا، جس میں لکھا’ آپ کی انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر شادی کرنے جا رہے ہیں۔‘
دونوں میں محبت کی شروعات دو سال قبل ہوئی تھی، ستمبر 2023 میں جب ٹیلر سوئفٹ پہلی مرتبہ کینساس سٹی چیفس کے میچ میں شریک ہوئیں تاکہ ٹریوس کیلسی کو سپورٹ کر سکیں۔ یہ وہ لمحہ تھا جس کے بعد ان دونوں کی جوڑی دنیا بھر کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ٹریوس کیلسی، جو کہ تین مرتبہ سپر باؤل چیمپئن رہ چکے ہیں، اور ٹیلر سوئفٹ، جو میوزک انڈسٹری کی سب سے بڑی اسٹارز میں، ٹیلر سوئفٹ ابتدا سے ہی میڈیا اور عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، دونوں کئی بار انٹرویوز اور عوامی تقریبات میں ایک دوسرے کے لیے محبت اور حمایت کا اظہار بھی کر چکے ہیں مداح اس خبر پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر ہزاروں مبارکباد کے پیغامات شیئر کیے جا رہے ہیں.