بچوں کو کم عمری میں سکول داخل کرانے کے حق میں نہیں: حرا سومرو

کراچی (شوبز رپورٹر ) اداکارہ حرا سومرو نے کہا ہے کہ لازمی نہیں بچوں کو کم عمری میں ہی سکول داخل کرایا جائے، میں نے خود اپنے بچوں کو 5 سال کی عمر میں سکول بھیجا حرا سومرو نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔انہوں نے بتایا کہ آٹزم اور ڈسلیکسیا جیسی طبی پیچیدگیاں کم عمری میں ہی بچوں میں نمودار ہوتی ہیں، یہ کہنا غلط ہے کہ تین سال کی عمر کے بعد ایسے مسائل ظاہر ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مائیں اپنے بچوں کو کم عمری میں ہی سمجھ جاتی ہیں کہ ان میں کیا مسائل ہیں اور انہیں بچوں میں مسائل نوٹ کرتے ہی ان کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کو جلد سکولوں میں داخل کروانے کی حامی نہیں، انہوں نے اور ان کے شوہر نے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے خود کو انتہائی سادہ رکھا ہوا ہے .

حرا سومرو کا کہنا تھا کہ لازمی نہیں کہ بچوں کو کم عمری میں ہی سکول میں داخل کرایا جائے، انہوں نے اپنے بچوں کو 5 سال کی عمر میں سکول میں داخل کرایا تھا ان کے مطابق پانچ سال کی عمر سے قبل وہ بچوں کو سمر کیمپس سمیت دیگر تعلیمی سرگرمیوں میں لے جاتی تھیں اور گھر پر انہیں تھوڑی بہت سکولنگ کرواتی تھیں لیکن انہوں نے کم عمری میں بچوں کو سکول نہیں بھیجا۔

ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ بہت سارے افراد کو ان کی بات بری لگے اور وہ ان کے حوالے سے رائے قائم کریں لیکن یہ ہے کہ انہوں نے اپنے بچوں کو کم عمری میں سکول نہیں بھیجا تھا انہوں نے بتایا کہ گھر میں سکولنگ کروانے کا یہ فائدہ ہوا کہ ان کے بچوں کو کتابیں پڑھنے کا شوق ہوا اور اب سکول میں داخلے کے بعد ان کے بچے شوق سے کتابیں پڑھتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے آج بھی کھیل کود سے تھک کر بیڈ روم میں اکیلے بیٹھ کر کتابیں پڑھتے اور دیکھتے رہتے ہیں۔