لاہور (شوبز رپورٹر )لاہور کی مقامی عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کیخلاف جوئے کی ایپ کے قروغ کی ترغیب دینے کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ میں مزید دو دن کی توسیع کر دی جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے مقدمے پر سماعت کی، نشینل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا۔
تفتیشی افسرنے بتایا کہ ملزم کے اکاؤنٹ سے بیرون ملک رقم منتقل کی گئی، منی لانڈرنگ کے بارے میں تفتیش کرنی ہے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ڈکی بھائی کا مزید 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، یوٹیوبر کو دربارہ 5 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن نے مقدمہ درج کیا ہے۔