لاہور (شوبز رپورٹر )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ٹک ٹاکر ایمن زمان نے اپنے شوہر مجتبیٰ لاکھانی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ادکارہ ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی علیحدگی کی خبروں نے اس وقت زور پکڑلیا جب اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا سے شادی کی تصاویر و ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر سوال جواب کا سیشن رکھا، جس میں ان کے فالوورز نے ان کی اور مجتبیٰ لاکھانی کی علیحدگی سے متعلق مختلف سوالات پوچھے، ان سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ایمن زمان نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کی تصدیق کر دی۔
انہوں نے ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مجتبیٰ لاکھانی کا نام لئے بغیر ان پر دھوکے دہی کا الزام عائد کیا ہے دوسری جانب مجتبیٰ لاکھانی نے دعویٰ کیا کہ ابھی کاغذی کارروائی نہیں ہوئی ہے اس لئے ابھی یہ رشتہ ختم نہیں ہوا اور کس نے کس کو دھوکا دیا یہ خدا بہتر جانتا ہے۔
انہوں نے بھی انسٹاگرام پر سوال جواب کا سیشن رکھا اور ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ مردوں کی کوئی غلطی ہو یا نہیں وہ کبھی رشتہ ختم نہیں کرتے، میں نے بھی ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی ہے لیکن ہمارے نصیب میں کیا ہے یہ صرف اللہ ہی جانتا ہے، وہ ہی ہمارے حق میں بہتر فیصلہ کرنے والا ہے واضح رہے کہ ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی گزشتہ برس ماہ فروری میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔