ممبئی (ًمانیٹرنگ ڈیسک ) وجے ورما سے بریک اپ کے بعد معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک اچھی لائف پارٹنز بننے کی کوشش کر رہی ہیں انڈین میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیہ اس وقت اپنی نئی ایمیزون پرائم ویڈیو کی سیریز ’ڈو یو وانا پارٹنر‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں انہوں نے ساتھی اداکارہ ڈیانا پینٹی کے ساتھ کام کیا ہے حالیہ انٹرویو میں تمنا بھاٹیہ نے اس بارے میں کھل کر بات کی کہ وہ کس قسم کی لائف پارٹنر بننا چاہتی ہیں اور ان کی زندگی میں دوستوں کی کیا اہمیت ہے معروف اداکارہ نے کہا کہ میں ایک اچھی لائف پارٹنر بننے کی کوشش کر رہی ہوں، ایسی لائف پارٹنر بننا چاہتی ہوں کہ سامنے والا محسوس کرے اس نے پچھلے جنم میں کوئی اچھا کام کیا ہے اس لیے میں اس کی زندگی میں آئی، جو بھی خوش قسمت شخص ہوگا میں اس کے لئے کام کر رہی ہوں۔
دوسری جانب، تمنا بھاٹیہ کہتی ہیں کہ انہوں نے اپنی بہترین دوست کو ساتھ کاروبار کرنے کیلیے قائل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ سے شادی سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے اہم بیان دیا تھا کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی نجی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے جہاں ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کے حوالے سے گفتگو کی، وہیں ان سے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ سے متعلق بھی سوال کیا گیا عبدالرزاق نے بہو بلی فیم بالی ووڈ ایکٹریس سے متعلق سوال پر پہلے تو ہنس پڑے اور پھر کہا کہ تمنا بھاٹیہ اچھی اداکارہ ہیں اور وہ سب کو ہی اچھی لگتی ہیں۔
سابق آل راؤنڈر نے اداکارہ کو پسند کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ کیمرے کے سامنے تو سب ہی لڑکیاں خوبصورت لگتی ہیں۔ تاہم انہوں نے تمنا بھاٹیہ سے شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ تمنا بھاٹیہ سے 12 سال قبل ایک تقریب میں ملاقات ہوئی تھی، جس پر لوگ آج تک سوال کرتے ہیں، واضح رہے کہ عبدالرزاق اور تمنا بھاٹیہ کی 12 سال قبل ایک جیولری شاپ پر لی گئی تصویر کئی بار سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔