لندن؛ چاہت فتح علی خان کے سر پر انڈے پڑ گئے

لندن (ًمانیٹرنگ ڈیسک )منفرد انداز میں گانا گانے والے چاہت فتح علی خان کو لندن میں انڈے پڑ گئے، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ، تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر اپنے مختلف انداز میں گانے گانے کی وجہ سے مشہور چاہت فتح علی خان کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی کردیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان لندن میں موجود ہیں، انہیں کسی ہوٹل کے باہر اپنے فینز کے ساتھ تصاویر بناتے دیکھا جاسکتا ہے بھارتی مداح کے ساتھ تصویر بناتے ہوئے چاہت فتح علی خان کے ساتھ ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جیسے ہی وہ تصویر بنا کر دوسری طرف جانے لگے اچانک دو افراد بھاگے ہوئے آئے اور ان کا نام لے کر سر پر انڈے دے مارے۔

ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین ان افراد کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا کہہ رہے ہیں، تاحال پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔