رجب بٹ نے مجھ سے شادی کا وعدہ کیا، ٹک ٹاکرفاطمہ خان کا دعویٰ

لاہور( شوبز رپورٹر) پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ جو اپنی متنازع ویڈیوز اور فیملی ولاگز کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، ان دنوں لندن مقیم ہیں, اپنے بیٹے کی پیدائش پر بھی وہ پاکستان نہیں آسکے، کیونکہ انہیں مختلف کیسز کا سامنا ہے، ان کا پہلا انٹرویو منظر عام پر آیا جس میں رجب بٹ نے ان لڑکیوں کی بات کی جو اُن پر الزامات لگا رہی ہیں حال ہی میں ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے انکشاف کیا کہ ان کا رجب بٹ کے ساتھ قریبی تعلق رہا ہے، رجب نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان سے شادی کریں گے، جبکہ اصل میں وہ پہلے ہی فیملی پریشر کے تحت ایمن فاطمہ سے شادی کر چکے ہیں۔

فاطمہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ رجب کے ساتھ چھٹیاں گزار چکی ہیں اور انہیں ایک قیمتی گھڑی تحفے میں ملی جس کی مالیت 45 لاکھ روپے بتائی گئی۔ ان دونوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس کے بعد معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ، پوڈکاسٹ میں میں رجب بٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ پوڈکاسٹرز اور انٹرویو لینے والے ایسے لوگوں کو پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں جو سنسنی خیز باتیں کر کے شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ کوئی یہ دعویٰ کرتا ہے کہ میں نے گھڑی دی جس کی مالیت 45 لاکھ ہے، لیکن کیا کبھی رسید دکھائی گئی؟ ثبوت کہاں ہیں؟ میڈیا کو کسی کی ساکھ یا زندگی کی پرواہ نہیں، انہیں صرف ویوز چاہییں۔‘

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب رجب بٹ کا نام مختلف سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے ساتھ جوڑا گیا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزامات اور خبروں نے ان کی ذاتی زندگی کو متاثر کیا ہے،لیکن وہ اب بھی چاہتے ہیں کہ اپنے ناظرین کو تفریحی اور فیملی مواد فراہم کرتے رہیں رجب بٹ نے یہ بھی کہا کہ وہ برطانیہ میں اپنی فیملی اور نئے سفر پر توجہ دینا چاہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سچ وقت کے ساتھ سب کے سامنے آ جائے گا رجب بٹ کا یہ انٹرویو اور ان کے خلاف لگنے والے الزامات سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث ہیں اور ان کے چاہنے والے جاننا چاہتے ہیں کہ وہ آئندہ اپنی فیملی ولاگز اور کیریئر کو کس سمت لے کر جائیں گے۔