لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آسکر ایوارڈ یافتہ جینیفر لارنس اور ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن نے بھی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف آواز اٹھا دی غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ جینیفر لارنس نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی سے کم نہیں اور یہ ناقابل قبول ہے دوسری جانب ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن نے کہا کہ غزہ میں ہونے والے مظالم پر بات کرتے ہوئے لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بہت سے ہالی وڈ اور بالی وڈ فنکار اسرائیلی مظالم کی مذمت کر چکے ہیں۔ وہ عالمی رہنماؤں سے غزہ میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کرچکے ہیں۔
