لاہور (شوبز رپورٹر )معروف پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی جوا ایپ کیس میں اہم پیشرف ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ احمد نے سماعت کی۔ ڈکی بھائی کے وکیل عثمان مشتاق عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے دلائل دیے دوران سماعت این سی سی آئی اے نے مؤقف اپنایا کہ وہ مکمل ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت چاہتے ہیں۔
عدالت نے این سی سی آئی اے کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر تمام ریکارڈ پیش کیا جائے اور کیس کی سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی خیال رہے کہ این سی سی آئی اے نے سعد الرحمان کے خلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر سے متعلق مقدمہ درج کر رکھا ہے۔