لاہور (شوبز رپورٹر)پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکاراؤں میشا شفیع اور عروج آفتاب نے عالمی سطح پر پہچان قائم کرنے کیلئے اہم قدم اُٹھا لیا انہوں نے گریمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کے لئے اپنے اپنے نئے البم و گانے انفرادی طور پر جمع کروا دیئے ، میشا شفیع نے اپنا پہلا سولو البم ’کھلنے کو‘ 3 کیٹیگریز کیلئے پیش کیا ہے، ان میں بیسٹ گلوبل میوزک البم، بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس اور بیسٹ انجینئرڈ البم (نان کلاسیکل) شامل ہے۔
گلوکارہ میشا شیفع کے مذکورہ 47 منٹ کے البم میں 11 گانے ہیں، جو ان کے کیریئر میں ایک نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں، جس میں ہنٹنگ ساؤنڈ اسکیپ، خود شناسی شاعری اور جذبات سے بھرپور دھنیں شامل ہیں ، دوسری جانب گریمی یافتہ گلوکارہ عروج آفتاب نے بہترین ریمکسڈ ریکارڈنگ کیٹیگری کے لئے اپریل میں ریلیز ہونے والا ’رات کی رانی‘ کا ریمکس ورژن ’خرانگ بن‘ جمع کرایا ہے۔