گوندا نے طلاق کی افواہوں کی تردید کر دی

ممبئی (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے معروف اداکار گوندا نے اپنی اہلیہ سنیتا آہوجا سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ ’’کوئی ہمیں الگ نہیں کر سکتا‘ حال ہی میں بالی ووڈ کے اداکار گوندا نے ایک پروگرام میں شرکت کی اور اپنی 40 سالہ شادی شدہ زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے اور سنیتا کے درمیان رشتے میں کوئی مسئلہ نہیں، بلکہ وہ ایک مضبوط اور محبت بھرا تعلق رکھتے ہیں۔

گوندہ نے کہا کہ ’سنیتا بچی کی طرح ہیں، مگر ذمہ داریوں کو بہت خوبصورتی سے نبھایا ہے۔ وہ ایماندار ہیں، ان کے الفاظ ہمیشہ سچے ہوتے ہیں، البتہ کبھی کبھی وہ وہ باتیں کہہ دیتی ہیں جو نہیں کہنی چاہئیں۔ میں نے انہیں اور گھر والوں کو کئی بار معاف کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنیتا نے ہمیشہ اپنی فیملی اور ذاتی زندگی میں بہترین توازن قائم رکھا ہے، رشتوں میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، مگر اصل بات بردباری، سمجھ داری اور ایک دوسرے کی حمایت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ مرد گھر کے فیصلے کرتے ہیں، مگر عورتیں جذباتی طور پر پورے خاندان کو جوڑ کر رکھتی ہیں، اور یہی ذہنی مضبوطی رشتے کو قائم رکھتی ہے اداکار کا مزید کہنا تھا کہ جب مرد ماں کا سہارا کھو دیتے ہیں، تو بیوی کا جذباتی ساتھ ان کے لیے بہت اہم بن جاتا ہے۔ اسی تعلق سے رشتے میں قربت اور سمجھ پیدا ہوتی ہے اہلیہ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ سنیتا خوش مزاج اور بہترین شخصیت کی مالک ہیں، جنہوں نے ہمیشہ خاندان کو سنبھالا اور مضبوط بنایا۔