لاہور (شوبز رپورٹر) اداکارہ حرا خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اور دوستوں کی چیخ و پکار سے ڈکیت بھاگ گیا تھا ، ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ حرا خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا ، انہوں نے کراچی میں پیش آئے واقعے سے متعلق بتایا کہ میں دو دوستوں کے ساتھ ویکسی نیشن لائن میں لگے ہوئے تھے، ہماری گاڑی کا اے سی خراب ہوگیا تھا، اس دوران ایک شخص آیا اور کہنے لگا جو کچھ ہے نکال دو۔
حرا خان نے کہا کہ ہم چیخ کر کہنے لگے معاف کردو، ہمارے پاس کچھ نہیں ہے، تھوڑی دیر بعد اندازہ ہوا کے اس کے پاس پستول نہیں تھی انہوں نے کہا کہ میری دوست موبائل دینے لگی تھی میں نے اسے پیر مار کر منع کردیا، اتنی دیر میں ہم اور چیخنے لگے تو لوگ جمع ہوئے اور وہ ڈر کر بھاگ گئے اداکارہ نے کہا کہ میری دوستیں لاہور سے کراچی آئی ہوئی تھیں اور لاک ڈاؤن ہوگیا تھا۔