سلمان خان پاکستان کے صوبے بلوچستان کو مختلف ممالک کے ساتھ شامل کرنے کے حوالے سے اپنے متنازعہ بیان پر تنقید کی زد میں

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان پاکستان کے صوبے بلوچستان کو مختلف ممالک کے ساتھ شامل کرنے کے حوالے سے اپنے متنازعہ بیان پر تنقید کی زد میں آگئے سلمان خان سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جوائے فورم سے خطاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بالی ووڈ، تامل، تیلگو یا ملیالم فلم یہاں (سعودی عرب میں) ریلیز ہوتی ہے تو وہ سپر ہٹ ہو جاتی ہے اور سینکڑوں کروڑ کماتی ہے۔ کیونکہ مختلف ممالک سے لوگ یہاں کام کے لیے آتے ہیں، بلوچستان کے لوگ یہاں آتے ہیں، افغانستان سے لوگ یہاں آتے ہیں، پاکستان سے لوگ یہاں کام کرنے آتے ہیں۔

سلمان خان کی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ہیر نامی صارف نے سلمان خان کو چمچما قرار دیتے ہوئے لکھا کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے۔ تم اپنی عقل کی فکر کرو ایک صارف نے سلمان خان کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں۔ مثال کے طور پر افغانستان خالصتان اور ہندوستان ، ایک صارف نے لکھا کہ بلوچستان پاکستان کا صوبہ ہے۔ کوئی ریاست نہیں، ہاں خالصتان ایک الگ ریاست ہے۔ ایک صارف نے سلمان خان کو لکھا کہ آپ کو خالصتان کے لوگ بھی پسند کرتے ہیں۔ زین نامی صارف نے لکھا کہ آپ نے خالصتان کا نام کیوں نہیں لیا، خالصتان کے بہت سے لوگ کام کے لیے بھارت بھی جاتے ہیں۔