پاکستانی خوبرو خواجہ سرا شائرہ روائے نے پاکستان کی پہلی مس ٹرانس پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔دبئی میں مقیم پاکستانی خواجہ سرا، شائرہ روائے ناصرف ماڈل بلکہ وہ گلوکارہ، اداکارہ، اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر بھی ہیں۔شائرہ رائے نے تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے خواجہ سرائوں کے لیے دنیا کے سب سے بڑے مقابلہ حسن میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کی اور یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔مختلف رپورٹس کے مطابق شائرہ روائے کو اس مقابلہ حسن میں شرکت کے لیے مالی وسائل کی تنگی کا سامنا تھا جبکہ اس جیت نے اب ان کی راتوں رات زندگی بدل دی ہے۔شائرہ روائے کا اپنی اس کامیابی پر کہنا ہے کہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ میں اپنی گلوکاری اور اپنی موسیقی کی صلاحیتوں کو میڈیا کی نظر میں لانے کے لیے میڈیا اور بلاگرز کے پیچھے بھاگا کرتی تھی، لیکن وہ مجھ کو نظر انداز کر دیتے تھے، مس ٹرانس پاکستان کا تاج ملنے کے بعد میری زندگی بہت بدل گئی ہے۔شائرہ روائے متعدد فلموں اور اپنے گائے ہوئے گانے کی ویڈیو میں اداکاری بھی کر چکی ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">