محمد طارق قریشی نے بدھ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، محمدطارق قریشی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز آفیسر ہیں اور ایڈمنسٹریشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،محمدطارق قریشی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن،ڈی سی گوجرانوالہ، اسسٹنٹ کمشنر لیہ،ایڈیشنل کمشنر لاہور اور ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کے عہدوں پر فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمدطارق قریشی نے کہا ہے کہ سپورٹس کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور حوصلہ افزائی اولین ترجیح ہوگی، سپورٹس کے انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کا عزم ہے،نوجوانوں کو سپورٹس کی جانب راغب کریں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ سپورٹس کے فروغ کیلئے سب ایک ٹیم کی طرح کام کریں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">