پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو بالآخر قابو کرلیا

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے روٹرڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی ٹیم میزبان نیدرلینڈز کو16 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 315 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم پچاس اوورز میں 7وکٹوںپر 298 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ 16رنز سے ہار گئی، نیدرلینڈز کی جانب سے کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ وکرم جیت سنگھ نے اور ٹام کوپر نے 65، 65 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے حارث رئوف اور نسیم شاہ نے تین تین جبکہ محمد وسیم، محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،

قبل ازیں پاکستان نے نیدرلینڈز کی ٹیم کو جیت کیلئے 315 رنز کا ہدف تھا، پاکستان کی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے روٹرڈیم میں جاری پہلے ون ڈے میچ کا ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنا ڈالے، پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے بارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 109 رنز کی اننگز کھیلی یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی ساتویں سنچری ہے، کپتان بابر اعظم 74 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے، شاداب خان 48 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، نیدرلینڈز کی جانب سے بس ڈی لیڈز اور لوگن وین بیک نے دو دو جبکہ ویوین کنگما نے ایک وکٹ حاصل کی۔